Skip to main content
Thumbnail for اخبار کی کہانی [electronic resource]

اخبار کی کہانی [electronic resource]

حیدر, غلام2022
eBook
ہماری دنیا ترقی کی سیڑھیاں طے کرتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ ترقی سائنس کے میدان میں بھی ہوئی ہے اور ہمارے رہن سہن اور سماجی زندگی میں بھی۔ ایک طرف اگر ہم نے اپنے دو پیروں پر کھڑے ہونے سے شروع کر کے ہوائی جہاز بلکہ 'خلائی جہاز' کی مدد سے چاند پر چلنا سیکھ لیا ہے تو دوسری طرف منھ سے نکلنے والی بے اختیار اور بے معنی سی آوازوں سے شروع کر کے لمبی لمبی تقریریں کرنا اور اپنی بات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے موٹی موٹی کتابیں بھی لکھنا سیکھا ہے۔سائنس کی دنیا میں جو ترقی ہوئی ہے اس کی خبر تو، آپ چاہے دنیا کے کسی کونے میں بھی ہوں، چند گھنٹے میں آپ کو مل جاتی ہے مگر ان سائنسی ترقیوں کے علاوہ بھی انسان نے کچھ ایسے کام کیے ہیں جن سے اس کی زندگی میں آسانیاں بھی پیدا ہوئی ہیں، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی بڑھی ہے اور آہستہ آہستہ وہ تہذیب یافتہ انسان، کہلانے لگا ہے۔ ہم نے زبان سے بول کر اور کاغذ پر لکھ کر اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانا سیکھا ہے، پڑھنا لکھنا سیکھا ہے، فن اور آرٹ سیکھے ہیں، خرید و فروخت شروع کی ہے اور روپیہ پیسہ ایجاد کر کے اپنی زندگی کو آسان کر لیا ہے۔ انہی ترقیوں کو ہم سماجی یا تہذیبی ترقیاں کہہ سکتے ہیں۔
Imprint:
[Place of publication not identified] : Noble InfoTech, 2022
Collation:
1 online resource (1 text file)
ISBN:
9798201758530
Language:
English
BRN:
4224943
View my active saved list
0 items in my active saved list